اوپو فائیو جی

اوپو کا نیا فائیو جی اسمارٹ فون (کے 9) متعارف

بیجنگ (پاک صحافت) چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی اوپو نے نیا فائیو جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے،  کمپنی کے مطابق اوپو کے 9 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 768 جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فون کے اندر 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی کی جانب سے ایک اسمارٹ ٹی وی، ٹی ڈبلیو ایس ایئرفونز اور فٹنس بینڈ کے ساتھ اس فون کو پیش کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق کے 9 فائیو جی میں تھری ڈی لیکوئیڈ کولنگ سسٹم ڈیوائس کی کارکردکی کو مستحکم رکھنے کے لیے دیا گیا ہے۔ فون میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

واضح رہے کہ یہ ڈیوائس 4300 ایم اے ایچ بیٹری ے لیس ہے جس کے ساتھ یو ایس بی سی پورٹ کے ذریعے 65 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ یہ فون 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2199 یوآن (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے