بلاول بھٹو

یومِ پاکستان کے موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کااہم پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم   پاکستان کے موقع پر جاری  پیغام میں عوام کو مبارک باد یتے ہوئے کہا ہے کہ آج آئین کی پاسداری کے عہد سے تجدید اور وطن کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں اپنے ان بزرگوں کی بھی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے قراردادِ پاکستان کی شکل میں ایک منزل متعین کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے آج تک قائداعظم کی سوچ اور ویژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک کو خطرناک موڑ پر لا کھڑا کردیا گیا ہے، قوم کے سامنے آئین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، ماضی کی طرح عوام کو اِس بار بھی تحمل، تدبر اور جہد مسلسل کے ذریعے یہ لڑائی جیتنی ہوگی۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی آخری وقت تک لڑے گی، آئین و جمہوریت کا تحفظ اور ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیئے جدوجہد کرے گی، پیپلز پارٹی نے پہلے ملک کو بچایا، اب ملک کو تمام مشکلات اور بحرانوں سے باہر نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ریاست، مستحکم جمہوریت، نموپذیر معیشت اور مساوات پر مبنی معاشرے کا قیام صرف 1973ع کے آئین پر عملدرآمد میں پنہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے