آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے قرض کی آخری قسط پر مذاکرات مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت لون پروگرام پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کی بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1 اعشاریہ 1 ارب ڈالرز کی آخری قسط ملے گی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے، موجودہ پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے 4 سال کے نئے پروگرام کا بھی خواہش مند ہے، جس میں قرض کی مالیت ساڑھے 7 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا، اس دوران پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے