اتحادی حکومت

اتحادی حکومت کااسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہو صورت اسمبلیوں کی مدت پوری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  میں  وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو 15 اور ن لیگ کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے