فیصل کریم کنڈی

سائفر سے متعلق پیپلزپارٹی کا وہی موقف ہے جو بلاول بھٹو نے بتایا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سائفر سے متعلق پیپلزپارٹی کا وہی موقف ہے جو بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ سائفر پر رانا ثنا اللہ سیاسی بیان دے رہے ہیں، وہ اب وزیر نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم پر کوئی بھی کیس نگراں حکومت ہی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جلد از جلد الیکشن میں جانا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسا نگراں وزیرِ اعظم آئے کہ الیکشن کے بعد یہ نہ کہے کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا، المیہ یہ ہے کہ افسر ریٹائرڈ ہونے اور سیاستدان اپوزیشن میں جانے کے بعد سچ بولنا شروع کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  کچھ ایسے بل آئے ہیں جو کمیٹی کو بھی بائی پاس کر کے پاس کرائے گئے ہیں، اب یہ قوانین اگر ہمارے بھی خلاف آئے تو کسی سے کوئی گلہ نہیں کریں گے، یہ بل ہم نے پاس کیے ہیں اور ہم نے ہی بھگتنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے