بلاول بھٹو

پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے ، بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغانستان کے لئے کینیڈا کی انسانی بنیادوں پر مدد خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ ہوا جس میں کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد دی۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان کے قیام کی ڈائمنڈ جوبلی کی تکمیل کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ رابطے کے دوران بلاول بھٹو اور کینیڈا کی وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی تعلقات پر بھی تفصیلی بات چیت کی جبکہ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کی تاریخی نوعیت ہے، پاکستان اور کینیڈا کے تجارتی تعلقات میں مزید فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے