ناصر حسین شاہ

پی ٹی آئی کے سو دن پورے ہوئے اب سادھوں کا وقت شروع ہوا ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ سو دن چوروں کے ایک دن سادھ کا، پی ٹی آئی کے سو دن پورے ہوئے اب سادھوں کا وقت شروع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب تفتیش میں بداخلاقی کا بادشاہ شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا کہ بہت سے پی ٹی آئی کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے۔ اسد عمر اور فواد چوہدری ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے پی ٹی آئی اخلاقیات اور ادب کی ورچوئل یونیورسٹی چلاتی تھی۔

سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں اخلاقیات، ادب و آداب کا ایسا جنازہ نکالا کہ اب نوجوانوں کی دوبارہ تربیت کرنی ہوگی۔ جس کرمنل انداز سے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اداروں اور سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا اس کا ان سے حساب لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر گرافکس کی مدد سے کمپین چلائیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ملازمین یعنی نوجوانوں کو بھی اپنے کرائم میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے