مفتاح اسماعیل

عمران خان ملک کو دیوالیہ کی طرف لے کرگئے تھے، ہم نے بچالیا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان چار سالہ نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ملک دیوالیہ کی طرف لے کر گئے تھے کہ ہم نے آکر بچالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپریل میں جو ملک کی حالت چھوڑ کرگئے تھے وہ عوام کو بتانا چاہتے ہیں، پہلے 3 سال میں پی ٹی آئی نے ہر سال 3 ہزار 500 ارب روپے کا خسارہ کیا، تحریک انصاف کے پونے 4 سال میں 21 ہزار ارب روپے کا قرضہ بڑھ گیا، ملکی تاریخ میں 25 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا تھا، یہ ایک دن کی غلطی نہیں 4 سال کی نااہلی تھی، عمران خان نے 4 سال میں اتنا قرض لے لیا، تحریک انصاف نے 4 سالوں میں ملک کو بڑا خسارہ دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت چلانے کا پورے سال کا خرچہ 500 ارب روپے ہے جبکہ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی، یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے، تیل مہنگا ہونے پر عمران خان شمسی توانائی کی طرف نہیں گئے، عمران خان کے پہلے سال 9 اعشاریہ ایک فیصد خسارہ تھا، بجٹ خسارہ ٹیکس محصولات کی کمی کے باعث بڑھا، بجٹ خسارے کیلئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے، عمران خان نے 20 ہزار ارب روپے قرض بڑھایا، کوئی ایک منصوبہ بھی لگایا ہے تو بتا دیں، 4 سال کی غلط پالیسیوں کے باعث آج یہاں کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے