گوگل چشمہ

مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والی عینک

کیلیفورنیا (پاک صحافت) گوگل نے مختلف زبانون میں فوری ترجمہ کرنے والی عینک متعارف کرادی۔  غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے دس سال بعد باقاعدہ نظر کی عینک کا اعلان کیا ہے جو سامنے بولے جانے والے الفاظ اور جملوں کا حقیقی وقت میں ترجمہ کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل گلاس کو ادارے کی ذیلی کمپنی ایلفابیٹ نے تیار کیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ فوری طور پر ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے اس کا ٹیکسٹ عینک کے شیشے پر ظاہر کرتی ہے جسے باسہولت انداز میں پڑھا جاسکتا ہے۔ اب جاپان، جرمنی اور روس جانے والے افراد اس عینک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو غیرکی زبان کو آپ کی اپنی زبان بناسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے ڈویلپر کانفرنس میں اس کی تفصیلات دی ہیں لیکن اب تک عینک کا حتمی نام نہیں بتایا ہے۔ نہ ہی اس کی قیمت بیان کی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ بھی راز ہے کہ اسے کب ریلیز کیا جائے گا۔ گوگل نے ہسپانوی، انگریزی اور چینی زبان کے باہمی ترجمے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اسی کانفرنس میں گوگل نے میپس میں جدت بھی دکھائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے