شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) عدالت نے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر  جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں دفعہ 506، 186 اور 553 لگائی گئی ہیں۔ شیخ رشید کو گزشتہ روز راہداری ریمانڈ پر اڈیالہ جیل سے مری منتقل کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مری کی عدالت نے پولیس کی سابق وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کو مری کے تھانے میں درج مقدمے میں سول جج مری محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں مری پولیس نے شیخ رشید کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد مری پولیس شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لیے مری سے روانہ ہو گئی۔ شیخ رشید کے خلاف تھانہ مری میں درج مقدمے میں کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ شیخ رشید کے خلاف دھمکیوں اور مزاحمت کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے