آئی ایم ایف

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاف لیول کے معاہدے کی منظوری آئی ایف ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کے بعد یہ رقم پاکستان کو جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے بدھ کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں اسٹاف لیول معاہدے کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اسٹیٹ بینک اور نگران حکومت نے پروگرام پر سختی سے عمل کیا ہے جبکہ نئی حکومت نے بھی اصلاحات جاری رکھتے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ پاکستان کو استحکام سے معاشی بحالی کی جانب لے جایا جا سکے۔

آئی ایم ایف کے وفد اور پاکستانی ٹیم کے درمیان مذاکرات 14 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ امید ہے ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں اپنے اجلاس میں اسٹاف لیول معاہدے کا جائزہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے