رانا ثناءاللہ

پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، سازش کے تحت پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پورے ملک کو جکڑا ہوا ہے، حالات خراب یہی ہیں کہ مہنگائی ہے، عام آدمی پریشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مرکزی علماء کونسل کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کا مشکور ہوں، تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کنٹرول ہو جائے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، آپ ہم پر اعتماد کریں، ہم مہنگائی کے سیلاب کو ٹالیں گے، پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے دوچار ہے، 2017ء میں پاکستان ترقی کے ٹریک پر تھا۔

واضح رہے کہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا جس نے کیا سب کو معلوم ہے، ملک پر مسلط ہونے والے نمونے نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدہ میں طے ہے کہ حکومت سبسڈی نہیں دے گی جس کی وجہ سے اشیا سستی نہیں کی جاسکتیں، آئی ایم ایف کا معاہدہ جون میں ختم ہو رہا ہے، سبسڈی دیے بغیر گزارا نہیں ہے، 8 فروری کے بعد طریقے کار طے کر کے مہنگائی کو ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے