مفتاح اسماعیل

زبردستی کوئی ٹیکس نہیں لگایا سب مشاورت سے ہوا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ زبردستی کسی پہ کوئی ٹیکس نہیں لگایا ہے بلکہ سب باہمی مشاورت کے ساتھ انجام پایا ہے، ترقی کا سفر آگے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپرز، کار ڈیلرز، ریسٹورنٹ، سیلون وغیرہ کو نیٹ میں لاؤں گا۔ چھوٹے دکانداروں اور جیولرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےانکی ایسوسی ایشنز سے بات کی ہے، اُن کی مرضی سے ایسا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 23-2022 کیلئے 13 شعبوں کی بڑی صنعتوں پر اضافی 10 فیصد سپر ٹیکس جبکہ دیگر تمام شعبوں کی صنعتوں پر 4 فیصد اضافی سپر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجٹ میں اعلان کردہ انکم ٹیکس سلیب کے نئے سلیب جاری کر دیئے ہیں۔ نئے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے