بجلی

بجلی چوری سے ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

لاہور (پاک صحافت) ملک بھر میں بجلی چوری سے ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بجلی چوروں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد مقدمات درج ہونے لگے ہیں۔  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوری سے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملک و سماج دشمن عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن کیلئے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو احکامات جاری کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس بجلی چوروں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار سے زائد مقدمات درج کررہی ہے۔ بجلی چوری میں ملوث سماج دشمن عناصر ملکی خزانے کو سالانہ 600 ارب روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کا ملکی خزانے پر 1 برس کا ڈاکہ صوبے بھر میں 15 برسوں کے دوران جرائم میں لوٹی جانے والی رقم کے مساوی ہے، چوری، ڈاکے اور جرائم کی دیگر وارداتوں میں لوٹی جانے والی مجموعی سالانہ رقم بجلی چوری کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ڈاکے میں ملوث وطن دشمن عناصر و ملزمان کو اب کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے