عائشہ غوث پاشا

پچھلی حکومت نے ہماری ملکی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت نے ہماری ملکی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد اقدامات پر عمل نہیں کیا۔ ہمیں بہت سارے اعتماد بحالی کے اقدامات لینے پڑے تاکہ اعتماد بحال ہوسکے، اب آئی ایم ایف نے پچھلے معاہدوں سے متعلق متعدد اقدامات کروائے ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تمام متعلقہ ایکشن لے لیے ہیں، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے ایکسٹرنل فنڈنگ ریکوائرمنٹس کا کچھ حصہ پورا کرنے پر کام کریں، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے یہ شرط ہے جس کے سبب دیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک آگے آرہے ہیں، چین اور سعودی عرب نے وعدہ کیا ہے، یہ معاملات آگے بڑھیں گے تو اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے