آصف زرداری

پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری آج چینی سفارت خانے پہنچے اور چینی سفیر سے بشام حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے، بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کےلیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر چیانگ زئے دونگ نے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

چیانگ زئے دونگ نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے اور سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کےلیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، چینی کارکنوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے