فیصل کریم کنڈی

نیازی کے صادق اور امین کے سارے راز فاش ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فصیل کریم کنڈی نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ نیازی کے صادق اور امین کے سارے راز فاش ہو چکے ہیں۔  پی پی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کیسی غلطی ہے کہ شوکت خانم ٹرسٹ کو ملنے والا چندہ پی ٹی آئی کے فنڈ میں جمع ہو۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے لیکر چوری شدہ اے ٹی ایم سے رقم کی منتقلی پی ٹی آئی کی وارداتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آٹھ سال میں بنی گالا کا سنسان مکان کیسے پرکشش محل بنا سوالیہ نشان ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے  جاری بیان میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے کوئی چیز نہیں چھپائی، فرخ حبیب اپنی پارٹی کی کون کون سی چوریاں چھپائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا کے دوران وزیراعظم نے 1200ارب کا پیکج دیا، نوازشریف اور فضل الرحمان کی طرح بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں لی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے