حمزہ شہباز

پاکستانی عوام عمران نیازی کے ملک دشمن گھناؤنے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کے سامنے اب عمران خان کی منافقت اور حقیقی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، عوام عمران نیازی کے پاکستان دشمن گھناؤنے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات اور انا کی خاطر پاکستان کے سفارتی تعلقات کو داو پر لگا کر عمران نیازی اصل سازش کررہا ہے۔ عمران خان زیک گولڈ اسمتھ اور مودی کی مہم چلانے کے بعد ہمیں طعنے دے رہا ہے۔ عمران خان جن کو نیوٹرل رہنے کا طعنہ دے رہا ہے، ان کا آئینی کردار یقینا نیوٹرل رہنا ہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال کی ناکام خارجہ پالیسی، ناکام معاشی پالیسی، ناکام داخلی پالیسی، ناکام سیاست اور غریب دشمن پالیسیوں کا واحد اور اصل ذمہ دار صرف عمران نیازی ہے ، عمران نیازی اپنی ناکامیوں کابوجھ اداروں اور عوام پر مت ڈالو۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران نیازی کرے اور معاشی تباہی بھی عمران نیازی برپا کرے اور اس کے بعد الزام ہم پر عائد کرے۔ ہمیں یہ معلوم ہے کہ کل عمران نیازی اداروں کے سربراہان کے خلاف ہرزہ سرائی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے