احسن اقبال

احسن اقبال نے سرکاری لینڈ کروزر واپس کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے غیر ضروری اضافی اخرجات آنے پر 4500 سی سی کی سرکاری لینڈ کروزر واپس کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے گرتی معاشی صورت حال کے تناظر میں غیر ضروری اضافی اخرجات آنے پر 4500 سی سی کی سرکاری لینڈ کروزر واپس کر دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ سنگین معاشی صورت حال سخت اقدامات کے متقاضی ہیں۔

احسن اقبال کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ لینڈ کروزر کی دیکھ بھال پر بہت زیادہ اخراجات اور پٹرول کی زیادہ مقدار خرچ ہوتی ہے۔ بطور پارلیمنٹیرین 4500 سی سی کی لگژری گاڑی واپس کرتا ہوں۔ انہوں نے خط میں حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں 1800 سی سی کی عام گاڑی الاٹ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے