مریم نواز

آئندہ انتخابات میں بندوق، بم اور تشدد کو شکست دیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بندوق، بم اور تشدد کی قوتوں کو شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں نوجوان رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ نوجوانوں کا ووٹ کرے گا، نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت اور فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔ پارٹی نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم، لیپ ٹاپ اور ڈگریاں دینے کی متمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو پارٹی میں نمایاں جگہ دی جائے، ہم پر لازم ہے کہ نوجوانوں کی بہتری اور مستقبل کیلئے اچھے فیصلے کریں۔ پاکستان کی سیاست میں نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں بھی نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے