عظمی بخاری

عمران خان کا گھر چلانے اور غربت مٹانے میں فرح گوگی کا ہاتھ ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کی جانے والی کرپشن میں فرح گوگی کا فرنٹ مین کا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنکی گوگی اور کپتان یہ تھا نیا پاکستان یہ ہے پی ٹی آئی کا کچا چٹھا، ہیرے اسکینڈل کرپشن کا چاول ہے فرنٹ مین گوگی۔ عمران خان کا گھر چلانے اور غربت مٹانے میں گوگی اور فرح کا ہاتھ ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ گوگی کے شور کے بعد پنکی کی ڈیمانڈ سامنے آگئی ہے، ابھی تو ہیرے کی اسٹوری ملی ہے بہت کچھ باقی ہے۔ عمران خان جیسے ہیرے سے فرح نے شادی کی تھی تو انہیں ہیرے مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین قیراط واپس بھجوا کر گوگی نے پانچ قیراط فرح کو بھجوایا، وہی پاکستان جہاں روٹی چینی نہیں تھی زکوتہ کھا کر وزیراعظم بنا اس کی اصل شکل سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے