حسن مرتضی

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی، مرتضی وہاب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ 4 سال میں کبھی مالم جبہ، کبھی توشہ خانہ اور کبھی القادر یونیورسٹی کے اسکینڈل سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے جار ی بیان میں کہا کہ 4 اضلاع میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنی اور پیاروں کی اولاد پر خصوصی نوازشات کی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ حسن مرتضی نے جاری بیان میں مزید کہاکہ ہ آج بھی روڈ اتھارٹی کاشتکاروں کو زبردستی بے دخل کر رہی ہے، نیا شہر آباد کرنے کے چکر میں مالی سہولت کاروں کو نوازا گیا۔ سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے  انہوں نے یہ بھی کہا کہ  عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے