قمر زمان کائرہ نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پونے چار سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش کی تو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر اس بات پر متفق ہو جائیں کہ الیکشن ایک ہی تاریخ پر ہونے چاہئیں تو پھر ایسا ہی ہوگا، کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے