حج

ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ 81 ہزار عازمین سرکاری اور 76 ہزار نجی حج اسکیم کے ذریعے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ حج سے قبل آخری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے خانہ کعبہ میں رش دیکھا گیا جس کے باعث سعودی انتظامیہ نے اسے کنٹرول کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ علی الصبح بند کردی تھی۔

ترجمان کے مطابق سعودی مکاتب نے منی اور عرفات کے خیموں کی تیاری کو حتمی شکل دے دی ہے، عازمین حج اتوار اور پیر کی درمیانی شب منی میں بسوں کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل حج ساجد یوسفانی کا بتانا ہے کہ 63 فیصد سرکاری حجاج کو مشائر ٹرین کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ 37 فیصد سرکاری حجاج بسوں میں منی سے عرفات اور مزدلفہ پہنچائے جائیں گے۔

ڈی جی حج کے مطابق وادی منی اور جمرات میں پاکستانی معاونین کی گائیڈنگ پوسٹیں مقرر کر دی گئی ہیں، منی میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کردیے گئے ہیں۔ شعبہ گمشدگی و بازیابی، رہنمائی، شکایات اور مانیٹرنگ ڈیسک 24 گھنٹے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے