خواجہ سعد رفیق

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ خواجہ سعد رفیق

اٹک (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 سال پہلے مشرف اور اس کے ساتھیوں نے منتخب نمائندوں کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ قوم کے بیٹوں کو ڈالر کے عوض بیچا گیا، لال مسجد پرحملہ کیا گیا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیا تبدیلی لائیں گے جو اپنے لیڈر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں۔ سیاسی کارکن کی ہڈی تو بڑی مضبوط ہوتی ہے۔ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں۔ میرے والد کو پی پی پی کے دور میں شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ مشرف کے دور میں فوت ہوئیں۔ ہم نے کسی ہاؤس پر حملہ نہیں کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہر گندا کام خود کیا تہمت لوگوں پر لگاتا تھا۔ پہلے سیاست اور اخلاقیات سیکھو پھر بات کریں گے۔ اب تم سے الیکشن میں بات کریں گے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی پر ہو یا نہ ہو نواز شریف اب اقتدار سے اوپر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے