یاسمین راشد

یاسمین راشد تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (پاک صحافت) عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس کی سماعت جج عبہر گل نے کی، عدالتی حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت پیش میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میں پہلے سے بہتر ہوں تاہم میرا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہورہا ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ فکر نہ کریں آپ کے ساتھ انصاف ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کردی گئی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 25 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے