چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، صادق سنجرانی کا عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمانوں سے رابطے کے لیے خط بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں، سویڈن حکومت فوری ایکشن لے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، نفرت انگیز حرکتیں بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب یورپی یونین نے بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ جارحانہ، بے عزتی اور واضح طور پر اشتعال انگیزی پر مبنی ہے۔ یورپی یونین نے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نسل پرستی، نفرت انگیزی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے