خواجہ سعد رفیق

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو کوئی شکایت ہے تو وہ حق سے کریں پارٹی لیڈر شپ موجود ہے، کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی سیاسی معاملے کو ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا۔ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے