مریم اورنگزیب

عمران خان اور عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ روندا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین اور پنجاب کے سابق وزیر اعلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار نے بلدیاتی اداروں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ روندا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ رہنما طارق فضل چوہدری اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے دو سال تک بلدیاتی الیکشن کیوں روکے؟ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشن کروانے کی “کمٹمنٹ” کا کیا ہوا؟

واضح رہے کہ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تعمیرِ وطن نہیں کر سکتی مگر زبان تو بند رکھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 ماہ تک انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کیا، عدالت، آئین اور قانون کو روندنے پر عمران خان کے خلاف نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے