سینیٹ

پارلیمنٹ نے امریکی فوج کے اثر و رسوخ اور خفیہ حرکات کو ممنوع قرار دے دیا

پشاور (پاک صحافت) پاکستان کے اندر امریکی فوج کے اثر و رسوخ اور خفیہ حرکت کو پارلیمنٹ کی جانب سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ جس کی سیاسی رہنماوں اور جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بہانے امریکہ کی جانب سے پاکستان کے فضائی اڈے استعمال کرنا اور اسی بہانے سے اپنی فورسز کو پاکستان میں داخل کرنے کے حوالے سے اعلی حکام نے کسی بھی قسم کے اقدام کو ممنوع قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹ کی دفاعی امور کی کمیٹی کا وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا ہے۔ جس میں امریکہ کو فوجی اڈے دینے، امریکی فورسز کی پاکستان میں نقل و حرکت پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی صورت میں امریکہ کو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سینیٹ میں دفاعی امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نیٹو افواج نے ماضی میں متعدد بار افغانستان سے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی طرح کے خفیہ معاہدے، پاکستان میں غیر ملکی فوج کی موجودگی یا انٹیلی جنس کارروائیاں سختی سے ممنوع قرار دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے