حسن مرتضی

تحریک انصاف پاگل خانہ اور عمران خان پاگلوں کے وزیراعظم ہیں۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت مکمل پاگل خانہ بن چکی ہے جبکہ عمران نیازی پاگلوں کے وزیراعظم ہیں۔ اللہ تعالی ان پاگلوں سے پاکستانی قوم کو بچائے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی سیانے ویانے انسان تھے ان کے ساتھ ملکر وہ بھی ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، گورنر کہتا ہے بزدار کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور پرویز الٰہی کہتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں، عثمان بزدار بھی اب تک خود کو وزیر اعلیٰ سمجھ رہے ہیں۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان خود کو وزیراعظم سمجھ کر بازاروں کے سرپرائز وزٹ کر رہا ہے، جلد ان سارے پاگلوں کو ایک وین میں ڈال کر پاگل خانے بھیج دیا جائے گا، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کو آئینی اور جمہوری راستے پر ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے