شہبازشریف بن سلمان

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے کے دوران سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، اس سے قبل ال سلام محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مہمان وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں، ملاقات کے دوران تجارتی و کاروباری تعلقات کو وسعت دینے، سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستان کی افرادی قوت کے لیے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے