خدا اور محبت

ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت 3’ کی کامیابی پر اقرا عزیز مداحوں کی مشکور

کراچی (پاک صحافت) نجی ٹی وی چینل پر مقبول ہونے والے ڈرامے ‘خدا اور محبت 3’ کی کامیاب پر ڈرامے کی مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے مداحوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والا ڈرامہ خدا اور محبت کا تیسرا سیزن اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکا ہے۔ دوسری جانب ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے اس میگا سیریل کو بے حد پیار دینے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ڈرامے کی 16 ویں قسط نشر کی گئی جسے یوٹیوب پر محض دو دنوں میں 20 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ڈرامہ سیریل محبت اور خدا 3 کی مرکزی کرادار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا خدا اور محبت کو اتنا پیار دینے کا بہت بہت شکریہ، یہ پراجیکٹ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے