ٹی ایل پی سندھ

ٹی ایل پی سندھ کی سعد رضوی کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

کراچی (پاک صحافت) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سندھ نے  پارٹی سربراہ سعد رضوی کو پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی،  ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے کہا کہ سعد رضوی اپنی ضد چھوڑیں ورنہ ہم پارٹی چھوڑ دیں گے۔ امیر رضی کا کہنا ہے کہ مسائل سڑکوں پر حل نہیں ہوتے، بلکہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے پرتشدد مظاہرین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افراتفری سے کئی بے گناہ جانوں کا نقصان ہوا۔ان کہنا ہے کہ ہم کسی اور کے لیے نہیں بلکہ حضور ﷺ کی حُرمت کے لیے نکلے ہیں۔خیال رہے کہ رضی حسینی نے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر شفیق فوری طور پر مسئلے کو حل کریں۔ اگر ایسے ہی حالات رہے تو قوم سعد رضوی سے مایوس ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ جہاں بھی احتجاج ہو رہا ہے ختم کر کے فوری طور پر قیادت سے رجوع کریں۔ یاد رہے کہ کہ گذشتہ روز حکومت پاکستان نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے