شرجیل میمن

وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ   پنجاب کا وزیر اعلیٰ بھی کہتا ہے عمران خان جھوٹا ہے، آخر کیا وجہ ہے عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا؟ ان جیسے شخص کو کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی چوری کی ہیٹ ٹرک کر لی، ان کا ذریعہ معاش فراڈ کرنا ہے، گھڑیوں کے معاملے پر جی آئی ٹی بننی چاہیے، آصف زرداری نے جو گاڑی لی آج بھی ان کے استعمال میں ہے، عمران خان نے توشہ خانہ کے معاملے پر جیب کتروں والا کام کیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ  بلاول بھٹو پوری دنیا میں پاکستان کا کیس لڑ رہا ہے، آج پوری دنیا عمران خان کو کس نام سے پکار رہی ہے، وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی چیئرمین کھلے عام اداروں کو غیرقانونی کام کرنے کے لیے کہہ رہا ہے، انہوں نے آئین اور قانون کی دھجیاں آڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے