عاشر وجاہت کاشوبز میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

(پاک صحافت) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنی فلم اور ذاتی زندگی سے متعلق پہلی بار انٹرویو دیا۔اداکار عاشر وجاہت نے اپنی فلم ’جان‘ کی ہیروئن، معروف اداکارہ و ٹک ٹاکر رومیسا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رومیسا میری بہت اچھی دوست اور اداکارہ ہے، جب ایک اچھا اداکار آپ کے سامنے کھڑا ہو تو آپ مزید بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں تجربات کی جہاں تک بات ہے تو میں اس حوالے سے بہت خوش قسمت رہا ہوں کیونکہ میرے والدین نے میری رہنمائی کی اور بہت سے لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا، اس لیے مجھے کسی چیلنج کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور میں اس کا بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُنہیں جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا وہ مختلف نوعیت کے تھے جیسے کہ بہت کم عمری میں اداکاری شروع کرنا۔

واضح رہے کہ اداکار عاشر کے مطابق پاکستانی انڈسٹری میں سارے  اداکار ہی اچھے ہیں، لہذا اُن کے لیے نمایاں اور منفرد کام کرنا ضروری اور چیلنجنگ رہا۔ یاد رہے کہ اداکار عاشر وجاہت کی عمر 20 سال ہے، اُنہوں نے کم عمری میں ہی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا تھا۔ عاشر وجاہت کی فلم ’جان (Jhon)‘ رواں سال 14 جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جس میں اُنہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے