بٹ کوائن

کرپٹو ایکسچینجز پر دباؤ کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں بڑی حد تک کمی

کراچی (پاک صحافت) کرپٹو ایکسچینجز پر دباؤ کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں بڑی حد تک کمی سامنے آگئی۔  خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ اور درج بالا تمام عوامل کی وجہ سے گزشتہ ہفتے کرپٹو ایکسچینجز میں گراوٹ کا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق بٹ کوائن کی قدر میں مجموعی طور پر 2 اعشاریہ 3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہ مزید 4 اعشاریہ 76 فیصد گر چکی ہے۔ گزشتہ ہفتے 42 سے 44 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر تادم تحریر 39 ہزار ڈالر فی کوائن سے نیچے جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھریم جو کہ 2 ہزار 877 ڈالر فی کوائن پر ٹریڈ ہورہی تھی اس کی قدر 2 ہزار 638 ڈالر فی کوائن تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے