نثار کھوڑو

ویکسینیشن نہ کروانے والے رہنماوں اور کارکنوں کی پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی سندھ نے ویکسینیشن نہ کروانے والے رہنماوں اور کارکنوں کی کسی بھی پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہدایت کی ہے کہ پی پی سندھ کے ڈویژن سے لے کر وارڈ سطح تک کے تمام پارٹی عہدیدار اور کارکن ویکسی نیشن کروالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سطح کے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے لئے آنے والے ہر پارٹی کے فرد کا پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

صدر پیپلزپارٹی سندھ نثار کھوڑو کا مزید کہنا ہے کہ جس پارٹی عہدیدار یا کارکن نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہوگی، وہ پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر کے ڈویژنل، اضلاع، تحصیل، یوسیز اور وارڈ سطح تک کے تنظیمی عہدیداران و ذمےداران پارٹی کے ہر فرد کی ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے