ناصر حسین شاہ

سیاسی یتیمی عمران خان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاسی یتیمی عمران خان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے  جار ی بیان میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی دھمکی وفاق کو نہیں پرویز الہٰی اور محمود خان کو دی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران نیازی اسمبلی کی عمارتیں توڑنے کی بات کر رہے ہیں، اس لیے وقت لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو وہ تو ایک سمری پر دستخط کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے