مسلم لیگ ن

تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔ رہنما ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سلیم رضا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی سب پر واضح ہوچکی ہے اب آئندہ انتخابات میں امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور کے ممبر سلیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ میں پی ٹی آئی نے جو نالائقی کے جھنڈے گاڑے ہیں وہ عوام کبھی نہیں بھو لے گی، اقتدار کے مزلے لینے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے والے فر شتے تتر بتر ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

رہنما ن لیگ سلیم رضا کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تین سالہ کارکردگی پر جشن منانے کی بجائے سوگ منانا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی کارکن پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی خواہش رکھنے والے پرویز مشرف کے انجام سے سبق سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے