وزیراعلی سندھ

صوبے میں امن و امان کے متعلق کوئی کوتاہی برداشت نہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے متعلق کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امن و امان برقرار رکھنے حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت صوبے میں امن و امان چاہتے ہیں، جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیراعلی ہاؤس میں یونٹ بنا رہے ہيں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جرائم کو مانیٹر کرنے کے لیے یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں اپنے ذرائع سے کرائم کو مانیٹر کریں گے۔ سکھر اور لاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بریفنگ ميں بتایا کہ کراچی میں سوائے چند واقعات کے زیادہ تر حالات ٹھیک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے