رانا ثناءاللہ

وہ فیصلہ نافذ کرایا جارہا ہے جو ہوا ہی نہیں، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اس فیصلے کو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو ہوا ہی نہیں، وہ درخواست تو 7 رکنی بینچ نے چار تین سے خارج کر دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تین ججوں نے پنجاب اسمبلی کے کچھ ارکان کے ووٹ نہ گننے کا فیصلہ کیا تو اسے آئین کو پھر سے لکھنے کے مترادف قرار دیا۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی بات کرنے کے لیے بالکل تیار نہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنے پر تیار بھی ہوگئے تو کسی بات پر متفق نہیں ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو فون کر کے مذاکرات کا کہیں، جب انہوں نے 126 دن کا دھرنا دیا اور مغلظات بکیں اس کے بعد بھی نواز شریف نے انہیں فون کر کے مذاکرات کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے