پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج

میانوالی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما امیر خان سوانسی کے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  زرائع کے مطابق ہفتے کے روز جلسہ گاہ میں داخل ہوتے ہوئے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ان پر مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما نے میانوالی جلسہ گاہ میں تلاشی کے لیے روکنے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  کا کہنا ہے کہ پروٹو کول کے مطابق اہلکار نے پی ٹی آئی رہنما کو تلاشی کے لئے روکا تھا، تحقیقات کے بعد امیر خان سوانسی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما امیرخان کا کہنا ہے کہ کسی اہلکار کو تھپڑ نہیں مارا، تلاشی دیکر جلسہ گاہ میں داخل ہوا، مقدمہ سیاسی طور پر درج کیا گیا۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے