بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے معاملے پر مراسلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب کےنگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری سے متعلق وزیراعلیٰ  چوہدری پرویز الہی اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات  کےمطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی مراسلہ جاری کرتے ہوئے  نگراں وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ نام طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ گورنر کی  جانب سے سمری جاری کرنے کے بعد  وزیر اعلیٰ  اور اپویشن لیڈر کو تین دن کے اندر ایک نام پر اتفاق کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے جاری مراسلہ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کے مشورے سے نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جائے گا۔ نگراں وزیراعلیٰ کا نام تین دن یعنی 17 جنوری رات 10 بجکر 10منٹ تک دے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے