شہباز شریف

وزیر اعظم کی سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی شدید  مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ اظہار کا لبادہ مسلم مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہارِ رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمے داری نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے