مصدق ملک

الیکشن کمیشن صدر کی دی ہوئی تاریخ پر الیکشن کرانے کا پابند ہے، مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئینی طور پر صدر کی دی ہوئی تاریخ کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ صدر مملکت 90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ صدر مملکت چیف الیکشن کمشنر سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیں، اس کے بعد الیکشن کروانا حکومت کا کام ہے، چیف الیکشن کمشنر آئینی طور پر صدر کی دی ہوئی تاریخ کے مطابق الیکشن کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن افرادی قوت اور وسائل بڑھا کر حلقہ بندیاں 90 دن کے اندر کرلے۔

واضح رہے کہ مصدق ملک نے مزیدکہا کہ  پی ٹی آئی دنیا میں ہر جگہ پاکستان کی مٹی پلید کررہی ہے، پی ٹی آئی لیڈر ہر غیرملکی سفیر کے سامنے پاکستان کےخلاف بات کررہے ہیں، مزہ تب آئے پی ٹی آئی والے سامنے آکر یہ گفتگو فرمائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے وہ بڑے فیصلے کرسکتی ہے، نگران حکومت کو اگلے 15 دن میں گیس کی یکساں قیمت کردینی چاہیے، اس طرح گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کا بوجھ ختم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے