مفتاح اسماعیل

عمران خان ملک کو دیوالیہ کرگئے تھے جبکہ اب ملک بہتری کی طرف جائے گا۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے ملک کو دیوالیہ کردیا تھا جبکہ اب ملک بہتری کی جانب گامزن ہے اور جلد بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 10 سے 20 سال میں ایسا کسان دوست بجٹ نہیں آیا، کسانوں کو پیسہ سبسڈی سمجھ کر نہیں سرمایہ کاری سمجھ کردیا ہے۔ بجٹ کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ نے مفید مشورے دیے ہیں، ارکان کی تجاویز کو شامل کرنے سے بجٹ میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مشکل فیصلے کیے، ہم خوردنی تیل اور گندم میں خود کفیل ہوں گے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان قرض میں اضافہ کرنے کے بعد خود مختاری کی بات کرتے ہیں، پونے چار سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل پر عمران خان حکومت 120 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی تھی۔ رواں مالی سال 53 سو ارب روپے کا خسارہ ہوا، خسارہ پورا کرنے کے لیے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنے پڑتے ہیں، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی کمپنی آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس دے گی، چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا جبکہ سونے کی نجی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس چار فیصد سے کم کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے