سراج الحق

وقت آگیا ہے کہ عمران خان بھی کہنے والے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ سراج الحق

سوات (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان بھی کہنے والا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، اگر ذرا بھی سیاسی سوجھ بوجھ ہے تو عمران خان کو استعفی دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں حکومتی خرچے پر اتوار کو مایوسی کی شام منائی گئی۔ تکبر اور غرور ہار گئے، وزیراعظم میں سیاسی سوجھ بوجھ ہے تو 31 مارچ سے پہلے استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ناکامیوں اور نامرادیوں کی داستان ہے، حکومتی پارٹی نے ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دن کو دنگل کھیلنے والے رات کو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ حکمران اشرافیہ برسہا برس سے قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ظالموں سے جان چھڑائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے