آصف زرداری

عمران خان کا آصف زرداری کو مصالحت کروانے کی درخواست، آڈیو لیک

اسلام آباد (پاک صحافت) عمران خان نے آصف زرداری سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مصالحت کروانے کے لئے پیغام بھیج دیا ہے جس کی آڈیو لیک ہوگئی ہے، جبکہ آصف زرداری نے نا میں جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چوٹی کے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ ملک ریاض جن کے تمام ہی لوگوں کے ساتھ اچھے روابط ہیں، وہ آڈیو میں یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروا دیں۔ مبینہ آڈیو میں ملک ریاض کے اسلام علیکم سر اور آصف زرداری کے وعلیکم السلام، خیریت سے گفتگو کا آغاز ہوا۔

ملک ریاض نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سر بس بتانا تھا، میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا تھا، باتیں آپ سے کرنی ہیں، آپ نے کہا تھا بات نہیں کریں گے۔ پراپرٹی ٹائیکون نے آصف علی زرداری سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ آپ کو انفارمیشن دینی تھی، خان کے پیغامات آرہے ہیں کہ مصالحت کروادیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے