ناصر حسین شاہ

عمران خان سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں، ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  ہے کہ عمران خان سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھوٹا ترین شخص قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایسی باتیں کررہے ہیں، عمران خان سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سید ناصر حسن شاہ نے جاری بیان میں کہا کہ عمران خان ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے